نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سول و فوجی افسران کی تربیت کے سلسلے میں بہترین خدمات دے رہی ہے

صدر مملکت ممنون حسین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نئے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:07

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سول و فوجی افسران کی تربیت کے سلسلے میں بہترین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سول و فوجی افسران کی تربیت کے سلسلے میں بہترین خدمات دے رہا ہے۔وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نئے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو مستقبل میں بھی اپنا اعلیٰ معیار برقرار رکھنا چاہیے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بدلتے ہوئے حالات کے مطابق ادارے کی علمی و تحقیقاتی شعبوں میں مزید بہتری لائیں گے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے صدر مملکت کو اپنے ادارے کے مختلف امور کے متعلق آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :