تعلیم میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،جام مہتاب ڈہر

مجھے کہا جاتا ہے کہ میں کام نہیں کرتا اور جب میں کام کرتا ہوں تو کسی کی نہیں سنتا،وزیر تعلیم سندھ

جمعرات 29 دسمبر 2016 15:22

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر نے کہا ہے کہ تعلیم میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے کوتاہی پر استاد سے لیکر ڈائریکٹر تک ایکشن لیا جائے گا ،مجھے کہا جاتا ہے کہ میں کام نہیں کرتا اور جب میں کام کرتا ہوں تو کسی کی نہیں سنتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے مہران ہال میں منتخب نمائندوں، محکمہ تعلیم کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر میر ممتاز جکھرانی، رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی، میر زیب خان پہنور،ضلع چیئرمین محمد پناہ اوڈھو، ڈی سی آغا شاہنواز بابر ، ڈی او پرائمری پریل شیخ، محمود پٹھان، گل حسن انڑ اور دیگر بھی موجود تھے، جام مہتاب ڈھر نے تعلیم میں بہتری لانے کے لیے اساتذہ ،افسران اور منتخب نمائندوں سے تجاویز لیں اور مسائل سنے اور گڑہی خیرو کے ڈگری کالج دینے کا اعلان کیا، جام مہتاب ڈھر نے محکمہ تعلیم میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اب ان غلطیوں کو سدھارہ جائے گا ،انہوں نے ڈی سی مختیار کار اور ایس ڈی ایمز کو ہدایت کی کہ وہ اسکول کی اسمبلی میں شرکت کریں ،سندھ کے بچوں کو اپنا بچہ سمجھتا ہوں آپ بھی ان کو اپنا بچہ سمجھیں میں جو کہتا ہوں وہ کرکے دکھاتا ہوں اب ایس ایم سی فنڈز ایسے نہیں ملے گے جب تک ممبران کی رضامندی نہیں ہوگی ، محکمہ تعلیم میں انکوئری کی ابتدا اپنے علاقہ سے شروع کی ہے ، لاڑکانہ کے بعد اب دیگر اضلاع میں یہ سلسلہ شروع کیا جائے گا جو اسکول زبون حال ہیں ان کی مرمت کرائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :