سی پیک کی جائنٹ کمیٹی اجلاس میں صوبے کو عظیم منصوبے میں حصہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،اقبال حسن
وزیر اعلی گلگت بلتستان ہر بڑے فورم پر علاقے کیلئے ناگزیر ،فائدہ مند منصوبوں کیلئے کوشش کر رہے ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات
جمعرات 29 دسمبر 2016 15:22
(جاری ہے)
صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ سی پیک کے زریعے مکمل کئے جانے والے دیگر منصوبوں میں اکنامک زون کا قیام بھی ہے جس کی بدولت صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کو عروج ملے گا۔ سی پیک سے پورے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کا بھی مستقبل وابستہ ہے اس لیئے ون بیلٹ ون روڈ کے نعرے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کئی اور ممالک بھی اس منصوبے کا حصہ بننے کے لیئے تیار ہیں۔
مو جودہ حکو مت گلگت بلتستان کی تر قی کیلئے پر عزم ہے ۔امن ہی تر قی کا ضامن ہے ،علما ء کرام اور با شعور افراد قیام امن کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ، گلگت بلتستان جغر افیا ئی اعتبا ر سے انتہا ئی اہم خطہ ہے ،ہمارے دشمن اس تاک میں ہیں کہ وہ خطے کو اپنی سازشوں کے زریعے بدامنی کا نشانہ بنائیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہم باشعور امن پسند لوگ ہیں ، ہم دشمن کے نا پا ک عزائم کو نا کا م بنا ئینگے ۔ گلگت بلتستان کا ہر با شعور فرد امن و امان کے لیے متحد ہے ۔ہمیں ملکر خطے میں امن کے قیام کیلئے سنجید ہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلو ں کو ہم ایک پرامن اور خو شحا ل گلگت بلتستان ورثے میں دے سکیں۔ صو با ئی وزیر اطلاعات نے مزیدکہا کہ بد عنوانی، رشوت ستانی اورسفارش معاشرے کیلئے ایک نا سور ہے ،صو با ئی حکو مت کا عزم ہے کہ ان معاشر تی برائیوں کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکے ۔ تمام اداروں میں میرٹ کی بحا لی اور حق دار تک ان کا حق پہنچا نے سے معاشرے میں فساد اور بگاڑ ختم ہو گا ۔جب تک معاشرے میں انصاف اور مسا وات نہیں آ ئے گا معا شرہ تر قی نہیں کر سکتا ۔ صو با ئی حکو مت اس سلسلے میں ٹھو س اور جا مع پالیسی بنا رہی ہے ،تاکہ حقدار کو اس کا حق ملے اور گناہ گار کو کیفر کردار تک پہنچا یا جا سکے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بہتر بنا رہے ہیں جس سے اداروں کی کا کر دگی میں اضا فہ ہو گا اور عوام کا اداروں پر اعتماد بحا ل ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.