چین میں 2017ء میں کاروں کی فروخت میں کمی کا امکان

جمعرات 29 دسمبر 2016 15:17

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) چینی وزارت تجارت (ایم او سی ) نے جمعرات کو کہا کہ توقع ہے کہ 2016ء میں فروغ کے بعد آئندہ سال گاڑیوں کی فروخت میں کمی آ جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایم او سی کے ترجمان شین ڈانگ یانگ نے صنعت کے تخمینوں کے حوالے سے کہا کہ 2017ء میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ دو فیصد سے چھ فیصد تک کمی ہو سکتی ہے ، رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ میں چین میں تقریباً ڈھائی کروڑ گاڑیاں فروخت کی گئیں جو کہ 14.1فیصد سالانہ کا اضافہ ہے ، یہ اضافہ ترجیحی کار خریداری ٹیکسیشن پالیسی اور دیگر حکومتی اقدامات کی وجہ سے ہوا ہے ،رواں مہینے کے اوائل میں وزارت خزانہ نے اپنی ترجیحی کار خریداری ٹیکسیشن پالیسی برقرار رکھی تا ہم 2017ء کیلئے ٹیکس میں کمی کی شرح میں کمی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :