امریکی خاتون نےایک سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 15:01

پنسلوینیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء) : امریکی ریاست پنسلوینیا میں ایک امریکی خاتون نے اپنے ایک سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ شیری نے اپنے ایک سالہ بیٹے جان کو موت کے گھاٹ اتار اور خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک طویل پیغام بھی لکھا ۔

ریاستی پولیس نے شیری کی لاش اس کے ایک دوست کی کال پر گھر سے برآمد کی جس نے شیری کا خود کُشی نوٹ فیس بُک پر پڑھا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 600 الفاظ پر مشتمل یہ نوٹ شیری کی لاش برآمد ہونے سے قریبا دو گھنٹے قبل لکھا گیا تھا۔ اپنی فیس بُک پوسٹ میں شیری کا کہنا تھا کہ وہ اندر ہی اندر ختم ہوتی جا رہی ہے اور اس کے جینے کی وجہ صرف اس کا بیٹا ہے۔ اپنے خاوند پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آخری نوٹ میں شیری نے مزید لکھا کہ تم نہ ہی بیوی رکھنے کے قابل ہو اور نہ ہی بیٹا۔ لیکن دکھ کی بات تو یہ کہ شیری کا خاوند نہ تو فیس بُک پر ہے اور نہ ہی تاحال اس کا کوئی ٹیلی فون نمبر مل سکا ہے۔ تاہم اس حوالے سے پولیس نے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :