یمن میں جہاز پر میزائل حملہ، پاکستانی عملہ تاحال لاپتہ

عملے کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے پریشان،کوئی بھی جواب نہیں دے رہا

جمعرات 29 دسمبر 2016 15:02

کراچی/صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) یمن میں میزائل حملے کا نشانہ بننے والے ایرانی مرچنٹ بحری جہاز ایم وی جوئیا-8 پر موجود پاکستانی عملے کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے پریشان ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی مرچنٹ جہاز کو مصر میں کارگو سامان پہنچانے کے بعد دبئی واپس لوٹتے ہوئے یمن میں الحدیدہ بندرگاہ کے نزدیک میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

شپنگ انتظامیہ اور پاکستانی وزارتِ خارجہ امور کی جانب سے جہاز میں موجود پاکستانی عملے کو 'لاپتہ' قرار دیا جارہا ہے جبکہ واقعے کی تصدیق مکمل ہونے تک کوئی بھی بیان جاری کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عرب میرین سروس کے حکام اور ایرانی جہاز کے مینیجنگ ایجنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ 8 پاکستانی افراد جس میں سے 7 ان کی کمپنی کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے وہ جہاز میں موجود تھے، جب 18 دسمبر میں اسے میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :