سلنڈردھماکہ مقدمے میں نامزد ٹھیکیدار گرفتار ،زیر علاج آٹھ زخمیوںکی حالت بدستور تشویشناک ہے‘ ہسپتال ذرائع

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:48

سلنڈردھماکہ مقدمے میں نامزد ٹھیکیدار گرفتار ،زیر علاج آٹھ زخمیوںکی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) پولیس نے وحدت روڈ پر ہونے والے سلنڈر دھماکے کے مقدمے میں نامزد ٹھیکیدار محمد نعیم کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ٹھیکیدار کمرشل بلڈنگ محمد نعیم کے خلا ف چیف انسٹرکٹر ڈسٹرکٹ آفس سول ڈیفنس وقار احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا ۔

(جاری ہے)

مزید بتایاگیا ہے کہ جناح ہسپتال میںزیر علاج سلنڈر دھماکے کے زخمی آٹھ مریضوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھ کر طبی سہولتیں دی جارہی ہیں ۔ یاد رہے کہ منگل کے روز وحدت روڈ پر ہونے والے سلنڈر دھماکے کے بعد آتشزدگی کے نتیجے میں چھبیس افراد جھلس کر شدید زخمی ہو ئے تھے جن میں سے تین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے ۔

متعلقہ عنوان :