ینگ ڈاکٹرز مسیحائی بھول کرغنڈہ گردی پر اتر آئے، علاج کیلئے جنرل ہسپتال آنیوالے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ہسپتال میں موجود سیکورٹی گارڈز نے زخمی مریض کو ڈاکٹرز کے چنگل سے بچایا ،پھر اسے بغیر علاج کے ہی گھر بھیج دیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:48

ینگ ڈاکٹرز مسیحائی بھول کرغنڈہ گردی پر اتر آئے، علاج کیلئے جنرل ہسپتال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) لاہور میں ینگ ڈاکٹرز مسیحائی بھول کرغنڈہ گردی پر اتر آئے، علاج کے لئے جنرل ہسپتال آنے والے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،ہسپتال میں موجود سیکورٹی گارڈز نے زخمی مریض کو ڈاکٹرز کے چنگل سے بچایا اور پھر اسے بغیر علاج کے ہی گھر بھیج دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور کا شہری توقیر دھند کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوا تو علاج کے لئے سیدھا جنرل ہسپتال پہنچا جہاں اس نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں مرہم پٹی اور جلد علاج کے لئے اصرار کیا تو ڈیوٹی پر موجود ینگ ڈاکٹروں نے علاج کے بجائے اس پر تشدد شروع کردیا، اس پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔

واقعہ کے دوران ڈیوٹی پر معمور سکیورٹی گارڈز پہلے تو قریب کھڑے تماشہ دیکھتے رہے اور جب مریض کی اچھی خاصی دھلائی ہو گئی تو معاملہ رفع دفع کراتے ہوئے شہری کو ڈاکٹرز کے چنگل سے نکال کر بغیر علاج کے ہی رکشہ میں روانہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :