اقوام متحدہ کی قرارداد سے متعلق کیری کے بیان پر نتن یاہوکی شدید تنقید

خطہ شعلوں کی زد میں ہے، اسرائیل سے متعلق جان کیری کا بیان بہت تشویشناک ہے، ’پورے ایک گھنٹے تک امریکی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود واحد جموری ریاست پر حملہ کیا،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:48

اقوام متحدہ کی قرارداد سے متعلق کیری کے بیان پر نتن یاہوکی شدید تنقید
یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے اسرائیل کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی جانے والی قرار داد پر امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے دفاعی بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے شدید مایوس کن قرار دیا اور کہا ہے کہ ’ایک ایسا وقت جب یہ خطہ شعلوں کی زد میں ہے، اسرائیل سے متعلق جان کیری کا بیان بہت تشویشناک ہے، ’پورے ایک گھنٹے تک امریکی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود واحد جموری ریاست پر حملہ کیا ۔

سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم نے کہا کہ ’ایک ایسا وقت جب یہ خطہ شعلوں کی زد میں ہے، اسرائیل سے متعلق جان کیری کا بیان بہت تشویشناک ہے۔‘انہوں نے کہا جان کیری پر یہ الزام بھی لگایا کہ انھوں نے اسرائیلی بستیوں پر زیادہ اور فلسطین کی جانب سے تشدد اور اشتعال انگیزی کی تربیت پر کم توجہ دی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف منظور کی جانے والی حالیہ قرار داد پر ہونے والے رائے شماری میں امریکی عدم شرکت کا دفاع کیا تھا اور کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی اقدار کے عین مطابق تھا۔

یہودی آبادکاری کے تنازع کے باعث امریکہ اور اسرائیل میں بھی کشیدگی پائی جاتی ہے ائٹ ہاؤس میں اپنے خطاب کے دوران انھوں نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف منظور کی جانے والی حالیہ قرارداد کے بعد اوباما انتظامیہ کے بارے میں اسرائیل کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیا۔انھوں نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن دو ریاستوں پر مبنی حل سے قائم ہو سکتا ہے۔