ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے ایم این اے کی نوجوان کے ہاتھوں پٹائی، بھری تقریب میں تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی
جمعرات 29 دسمبر 2016 14:40
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون ایبٹ آباد میں صحت کا انصاف پروگرام میں شریک تھے جس میں صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی بھی موجود تھے، پروگرام جاری تھا کہ ایک نوجوان اچانک اسٹیج پر چڑھ گیا اور ڈاکٹر اظہر جدون پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی جسے قریب ہی موجود پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر گرفتار کر لیا۔
پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ ایبٹ آباد منتقل کر دیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔ نوجوان کا موقف ہے کہ آج سے ایک ہفتہ قبل اس کے ایک قریبی رشتہ دار جو پیشے کے اعتبار سے فوجی جنرل ہیں، ان پر ڈاکٹر اظہر جدون کے حامیوں نے ایک جنازے کے دوران حملہ کیا تھا اور اسی کا بدلہ چکانے کے لئے آج یہ قدم اٹھایا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر اظہر جدون عام انتخابات کے دوران این اے 17 ایبٹ آباد سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.