یورپی یونین نے سندھ کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں عالمی ادارہ خوراک کے زیر اہتمام بنیادی ضروریات اور نیوٹریشن پروگرام کیلئے خطیر فنڈز فراہم کردئیے

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) یورپی یونین نے صوبہ سندھ کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بچوں میں غذائی قلت دور کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے زیر اہتمام بنیادی ضروریات اور نیوٹریشن پروگرام کیلئے خطیر فنڈز فراہم کئے ہیں۔ اس سلسلے میں یورپی کمیشن برائے انسانی امداد و سویلین پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 4.5ملین ڈالرکے فنڈز فراہم کئے گئے جو خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان فنڈز سے متاثرہ لوگوں کی معاشی بحالی میں بھی مدد ملے گی ۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹرفن برے کورن نے کہا ہے کہ کم غذائیت سے متاثرہ بچوں کی بہتر نشوونما کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم غذائیت کے باعث 37فیصد بچوں کی اموات ہوئیں جبکہ 100 فیصد افراد کو متاثرہ علاقوں میں خشک سالی اور83.8فیصد لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی نیوٹریشن پراڈکٹس کے ذریعہ سندھ کے متاثرہ علاقوں میں غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :