چین آئندہ پانچ برسوں میں مزید ہائی سپیڈ ریلوے تعمیر کریگا ، قرطاس ابیض

آئندہ پانچ برسوں میں اکیسویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم کیلئے سمندری روٹ تعمیر کئے جائینگے

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) چین کی مرکزی کابینہ (سٹیٹ کونسل کے دفتر اطلاعات و نشریات ) کی طرف سے جمعرات کو جاری کئے جانیوالے قرطاس ابیض کے مطابق چین اپنے تیرہویں پنجسالہ منصوبے کی مدت (2016-2020ء ) کے دوران جامع ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کیلئے اپنی کوششوں کے طورپر مزید ہائی سپیڈ ریلویز تعمیر کرے گا۔’’چین کی ٹرانسپورٹ کی ترقی ‘‘ کے عنوان سے قرطاس ابیض میں کہا گیا ہے کہ چین 2020ء تک ہائی سپیڈ ریلوے لائن کی لمبائی 30ہزار کلومیٹر تک بڑھا دے گا جو اس کے بڑے شہروں کے اسی فیصد سے زیادہ حصے کو آپس میں ملا دے گی ۔

قرطاس ابیض کے مطابق ملک ایکسپریس ویز کے تیس ہزار کلومیٹر کی تزئین کرے گا اور ضروری حالات کے ساتھ انتظامی دیہات کیلئے ٹرمک و سیمنٹ روڈز اور شٹر بس سروسز فراہم کرے گا جبکہ تمام دیہات کو میل سروس تک رسائی حاصل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

قرطا س ابیض کے مطابق چین مرکزی شہروں کے درمیان اور مرکزی اور محیطی شہروں شہروں کے درمیان ایک سے دو گھنٹے کے کمیوٹنگ سرکلز اور مرکزی شہروں اور اہم محیطی قصبات کے درمیان ایک گھنٹے کے کمیوٹنگ سرکلز تعمیر کرے گا ، پبلک ٹرانزٹ پر ترجیح توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین اپنے شہری ریل اور بس ریپڈ ٹرانزٹ اور اعلیٰ صلاحیت کی عوامی ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع کی ترقی کو تیز کرے گا ،2020ء تک بیجنگ ۔

ٹیان جن ۔ہیبی ۔یانگٹ زی ریورڈیلٹا اور پرل ریور ڈیلٹا علاقوں سمیت متعدد شہری علاقوں میں انٹرسٹی ریلوے نیٹ ورک مکمل کیا جائے گا ۔قرطاس ابیض میں کہا گیا ہے کہ تین ملین یا اس سے زیادہ شہریوں والے شہروں میں اربن ریل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک قائم کرنے کی مزید کوششیں کی جائینگی اور موجودہ اربن ریل ٹرانزٹ سسٹم میں تقریباً 3ہزار کلومیٹر نئی پٹڑیاں بچھائی جائیں گی ۔

مزید برآں چین مربوط ٹرانسپورٹ سروسز کی گرین اور انٹیلی جنٹ ڈویلپمنٹ کے فروغ اور ٹرانسپورٹ صنعت میں سیفٹی کو بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کرے گا ۔ قرطا س ابیض میں کہا گیا ہے کہ ملک ایسا جامع ٹرانسپورٹ نیٹ ورک قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو مشرق سے مغرب اور جنوب سے شمال تک پھیلا ہوا ہو ، پیسج ویز کی تعمیر کی جائیگی اور ان کی سرحدو ں سے پرے تک توسیع دی جائیگی اور آئندہ پانچ سالہ مدت میں اکیسویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم کے لئے سمندری روٹ تعمیر کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :