چین کی دسمبر میں افراط زر کی شرح 2.3فیصد ہونے کی پیشنگوئی

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) ایک صنعتی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ چین کے اشیائے صارفین کے نرخ کا انڈیکس (سی پی آئی ) جو افراط زر کا بڑا پیمانہ ہے ، دسمبر میں 2.3فیصد سالانہ بڑھ جائے گا جو کہ نومبر کی شرح کے مقابلے میں یکساں ہو گا ۔

(جاری ہے)

بنک آف کمیونیکیشنز کے چیف ماہر اقتصادیات لیان پنگ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ سی پی آئی کا سالانہ اضافہ دو فیصد کے لگ بھگ ہو گا جو کہ تین فیصد لگ بھگ کے سرکاری ہدف سے کافی کم ہو گا ، خوراک کے نرخ جو کہ سی پی آئی کے اعدادوشمار کا ایک تہائی بنتے ہیں ، دسمبر میں صارفین کے نرخوں میں اضافے کا اہم محرک ہونگی کیونکہ نئے سال کے یوم اور جشن بہاراں کی تعطیلات کی وجہ سے مانگ اور کھپت میں اضافہ ہو جائیگا ، غیر خوراک کے نرخ دسمبر میں صرف1.8فیصد سے دو فیصد تک بڑھیں گے۔

قومی شماریات بیورو کے مطابق چین کا سی پی آئی نومبر میں 2.3فیصد سالانہ سے بڑھا ہے جو کہ اکتوبر سے 2.1فیصد زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :