سعودی مرد حضرات پر پاکستانی خواتین سے شادی کرنے پر پابندی عائد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 13:48

سعودی مرد حضرات پر پاکستانی خواتین سے شادی کرنے پر پابندی عائد

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء) : سعودی حکومت نے اپنے مرد حضرات پر پاکستانی خواتین سے شادی رچانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ پابندی پاکستان، میانمر اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی خواتین سے شادی کرنے پر عائد کی گئی ہے۔ یہ اقدام سعودی مرد حضرات کو غیر ملک خواتین سے شادی کرنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خواتین سے شادی کرنے کے لیے پہلے اجازت نامے کی ضرورت ہو گی ۔ اجازت جاری کرنے سے قبل اضافی رسومات سے گزرنا ہوگا۔مکہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل القریشی کا کہنا تھاکہ وہ حضرات جو غیر ملکی خواتین سے شادی کے خواہمشند ہیں انہیں سب سے پہلے حکومت کی رضامندی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی ذریعے سے اپنی شادی کی درخواست بھی جمع کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :