لاہور ہائیکورٹ نے تین بچے باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر دیئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے تین بچے باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر دیئے ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے صدر کینٹ کی رہائشی خاتون سائرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ شوہر نے اسے طلاق دے کر گھر سے نکلا دیا اور بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہے ،بچوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جا رہی ۔

خاتون نے موقف اپنا کہ بچوں کی ماں سے بہتر پرورش کوئی نہیں کر سکتا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ بچوںکو میرے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالتی حکم پر تینوں بچوں عابد ، عبدالرحمان اور حفصہ کو پیش کیا گیا ۔ فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر تینوں بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

متعلقہ عنوان :