حکومت پانی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے ذخائرکی تعمیر ،ضیاع روکنے کیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے، خواجہ محمد آصف
جمعرات 29 دسمبر 2016 13:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پانی سے بجلی کا حصول جون جولائی میں زیادہ ہوتا ہے جب 7 ہزار میگا واٹ بجلی پانی سے پیدا کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیموں میں پانی صرف بارشوں اور گلیشیر کے پگھلنے سے ہی آتا ہے اور یہ صورتحال اس وقت کافی سنگین ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پانی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے آبی ذخائر کی تعمیر پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ 3 سے 4 سال میں ان کی تعمیر مکمل کرلی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی کشیدگیوں کی وجہ سے ڈیموں کی تعمیر پر کام کا آغاز نہیں کیا جاسکا تاہم موجودہ حکومت نے ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دور دراز کے علاقوں میں یہ ذخائر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں سمیت شہروں میں بھی پانی کے استعمال کیلئے کوئی نظام وضع نہیں ہے جس کے باعث پانی کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں نئے ذخائر کی تعمیر اور پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے نئی حکمت عملی تشکیل دے رہی ہے جس سے مستقبل میں صورتحال بہتر ہو جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.