امن وامان کے بغیر کوئی ملک بھی خوشحال نہیں رہ سکتا، انسانیت کیلئے کام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا قومی امن کونسل کی تقریب سے خطاب

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:48

امن وامان کے بغیر کوئی ملک بھی خوشحال نہیں رہ سکتا، انسانیت کیلئے کام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں امن وامان کے بغیر کوئی ملک بھی خوشحال نہیں رہ سکتا، انسانیت کیلئے کام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، نیت میں اخلاص ہوتو اللہ کی مدد شامل حال ہوجاتی ہے۔قومی امن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلمان اورغیرمسلم سب برابر کے شہری ہیں جن کی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1973ء کے آئین میں اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ کسی کے ساتھ کوئی امتیازی برتائو نہ کیا جائے ، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اس ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے۔ سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور بھی ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے کوشاں ہے، ہم عوام کے خدمت گار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مقام تک پہنچ گیا ہے کہ ہم دنیا میں امن وامان کے قیام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں، انسانیت کیلئے کام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، نیت اچھی ہوتو اللہ بھی مدد کرتا ہے ، اس وقت سب سے بڑا مقصد دنیامیں امن قائم کرنا ہے کیونکہ امن وامان کے بغیردنیا کی کوئی بھی قوم خوشحال نہیں رہ سکتی۔