لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا علاج کیلئے ہسپتال آنے والے شہری پر تشدد

دھند کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر شہری زخمی حالت میں جنرل ہسپتال پہنچا تھا

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:33

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا علاج کیلئے ہسپتال آنے والے شہری پر تشدد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) علاج کے لئے جنرل ہسپتال آنے والے شہری پر ینگ ڈاکٹرز نے گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کا شہری توقیر دھند کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوا تو علاج کے لئے سیدھا جنرل ہسپتال پہنچا جہاں اس نے انتظامیہ کو ایمرجنسی علاج کے لئے کہا لیکن ینگ ڈاکٹرز نے مریض کا علاج کرنے کے بجائے اس کا بھرکس نکال دیا اور اس پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔ہسپتال میں موجود سیکورٹی گارڈز نے زخمی مریض کو ڈاکٹرز کے چنگل سے بچایا اور پھر اسے بغیر علاج کے ہی گھر بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :