فیصل آباد الیکٹرک سپلا ئی کمپنی 3ارب روپے ٹیکس کی نا دہندہ نکلی

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلا ئی کمپنی 3ارب روپے ٹیکس کی نا دہندہ نکلی ۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریو نیواور فیسکو کے درمیان جھگڑا عدا لتوں میں فیصل آباد الیکٹرک سپلا ئی کمپنی ایف بی آر کی 3ارب روپے کی نا دہندہ نکلی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے فیسکو کو بھیجے گئے نوٹس میں موقف اختیار کیا کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلا ئی کمپنی نے بلوں کی مد میں وصول کی گئی بھاری رقم جو کمپنی کے اکا ئونٹ میںجمع ہے۔

اس پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ادا کیا جا ئے جو 3ارب روپے سے زا ئد ہے جبکہ فیسکو ترجمان کے مطا بق ان پیسوں سے عوام ہی کو سبسڈی دی گئی ہے۔ اس لیے ٹیکس ادا نہیں کر سکتے فیسکو نے عدا لتوں سے ٹیکس جمع نہ کروا نے کے لیے مختف عدا لتوں سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے فیڈرل بورڈ آف ریو نیوفیکسو کے خلاف اس لیے کاروا ئی نہیں کر رہا کہ اگر محکمہ کاروا ئی کر تا ہے تو وہ تو ہین عدا لت کے زمرے میںآتا ہے

متعلقہ عنوان :