رواں ما لی سال کے پہلے 5ماہ میں سو تی دھاگے کی ایکسپورٹ میں8فیصد کمی

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء)رواں ما لی سال کے پہلے 5ماہ میں سو تی دھاگے کی ایکسپورٹ میں8فیصد کمی سینکڑوں سپنگ یونٹ بند ہو کی وجہ سے تجارتی خسارہ آئے روز بڑھ رہا ہے جو معیشت کے لیے انتہا ئی خطرناک ہے تفصیلات کے مطابق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 5ماہ میں59کروڑ 30لاکھ ڈا لر کا 2لاکھ 6لاکھ میٹرک ٹن تھاسوتی دھاگہ ایکسپورٹ کیا گیا تھاجو رواں سال 8فیصد کمی 54کروڑ 50لاکھ ڈالر ہو گئی اور سو تی دھا گے کا مجموعی حجم 1لاکھ6ہزار میٹرک ٹن رہا سو تی دھا گے کی اسوسی ایشن کے مطابق اس وقت ملک بھر میںسینکڑوں سپنگ ملز حکو متی نا قص پا لیسیوں کی وجہ سے بند ہیں اور سو تی دھاگا بلیک میں فرو خت ہو رہا ایسوسی ایشن کے مطابق سپنگ یونٹ بند ہو کی وجہ سے تجارتی خسارہ آئے روز بڑھ رہا ہے جو معیشت کے لیے انتہا ئی خطرناک ہے حکو مت نے فوری طور پر ٹیکسٹا ئل سیکٹر کے لیے خصوصی پیکج کا فوری اعلان نہ کیا تو سو تی دھا گے کی ایکسپورٹ مزید کم ہو جا ئے گی اور تھارتی خسارہ بھی بڑھے گا سپنگ ملز بند ہو نے سے بے روز گاری میں اضا فہ ہو گا بے روز گار افراد لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا کر یں گے جو ملکی معشت اور حکو مت کے لیے خطر ناک ہے۔