انجینئر نگ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی کابینہ بلا مقابلہ منتخب

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:10

پشاور۔29دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) انجینئر نگ یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کی کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئی۔ انجینئر نگ یونیورسٹی ٹیچر ایسو سی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر خان شہزادہ صدر ‘ ڈاکٹر الطاف حسین نائب صدر ‘ ڈاکٹر فیروز شاہ جنرل سیکرٹری ‘ ڈاکٹر عدنان خان جوائنٹ سیکرٹری جبکہ ڈاکٹر جمیل احمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نومنتخب صدر ڈاکٹر خان شہزادہ نے متحدہو کر یونیورسٹی کی فلاح کے لئے کام کرنے عزم ظاہر کیا ہے ۔