ضلعی انتظامیہ پشاور کی کارروائی ‘ 28 گرانفروشوں گرفتار

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:10

پشاور۔29دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ضلعی انتظامیہ نے پشتہ خرہ کسٹم چوک اور رنگ روڈ سے 28 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے پشتخرہ ‘ کسٹم چوک اور رنگ روڈ پر مختلف دکانوں کی چیکنگ کی ‘ گرانفروشوں ‘ صفائی کے ناقص صورتحال ‘ کم وزن روٹی اور ملاوٹ شدہ چائے پر 22 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے پشاور صدر کے علاقے سے چھ افراد کو گرانفروشی اور صفائی کے ناقص صورتحال پر گرفتار کیا ۔ ان گرفتار افراد میں ریسٹورنٹ مالکان ‘ دودھ فروش ‘ چکن فروش ‘ جنرل سٹور ‘ چائے فروش اور دیگر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :