جنوبی کوریا میں اجارہ جاری اور اینٹی ٹرسٹ قوانی کی خلاف ورزی پر امریکی کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:01

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) جنوبی کوریا کی حکومت نے اجارہ جاری اور اینٹی ٹرسٹ قوانی کی خلاف ورزی پر امریکی کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے اینٹی ٹرسٹ ادارہ ایف ٹی سی نے قوانین کی خلاف ورزیوں پر امریکی چپ ساز ادارہ کوال کام پر850ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ ادارہ امریکا ، یورپی یونین اور تائیوان میں بھی اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف وزیوں کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے ۔ جنوبی کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ ادارے کے دو زیلی فرمز نے اجارہ داری اور اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف وزریوں کا ارتکاب کیا ہے ۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں پہلی مرتبہ کسی کمپنی کو قوانین کی پامالی پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :