بالاکوٹ میں جیپ کھائی میں گرنے سی5 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) بالاکوٹ میں جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بالا کوٹ کے نواحی علاقے تلہاٹہ کے قریب مسافرجیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارکنوں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق جیپ میں سوار تمام افراد سیاح تھے جن کی جیپ تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہو ئے حادثہ کا شکار ہوئی ۔ فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :