محکمہ زراعت کی جعلی زرعی ادویات کے خلاف مہم جاری، 8969 ادویات کے نمونہ جات حاصل کرنے کا ریکارڈقائم

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:01

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) محکمہ زراعت کی رواں سال جعلی زرعی ادویات کے خلاف مہم گزشتہ 18سالوںکی نسبت سب سے موثر رہی ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے افسران زرعی ادویات چیک کرنے کیلئے متحرک ہیں اور وہ ان ادویات کے نمونے حاصل کرنے کیلئے صوبہ بھر کے کونے کونے میں پہنچ رہے ہیں، واضح رہے کہ محکمہ زراعت نے گیارہ ماہ کی قلیل مدت میں رواں سال جنوری سے نومبر تک 8969ادویات کے نمونے حاصل کئے جبکہ ماہ دسمبر میں نمونے حاصل کرنے کی تعداد اس میں شامل نہیں ہے، ان نمونوں کو معائنے کیلئے مختلف لیبارٹریز میں بھجوایا گیا اور جو نمونے جعلی ثابت ہوئے ان کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،رواں سال میں 8969زرعی ادویات کے نمونہ جات حاصل کئے گئے جبکہ 1998میں 3254، 1999میں 2494، 2000میں 3466، 2001میں 3660، 2002میں 5351، 2003میں 5683، 2004میں 6712، 2005میں 6162، 2006میں 5620، 2007میں 5435، 2008میں 6332، 2009میں 5103، 2010میں 6160، 2011میں 7650، 2012میں 8122، 2013میں 8232، 2014میں 7374اور 2015میں 8074نمونہ جات حاصل کئے گئے۔