Live Updates

اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز میں فنی خرابی ، عمران خان بھی سوار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 12:25

اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز میں فنی خرابی ، عمران خان بھی سوار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء) : اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث روک لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو بھی اسی پرواز سے کراچی روانہ ہونا تھا کہ فنی خرابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 301 کو صبح 10 بجے اُڑان بھرنا تھی لیکن طیارے میں فنی خرابی کے باعث اب پرواز کو 12 بجکر 40 منٹ پر روانہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ عمران خان آج کراچی میں شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات