ملک کی اقتصادی حالت چھ مہینوں میں مستحکم ہو جائیگی ‘مصری صدر

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:30

ملک کی اقتصادی حالت چھ مہینوں میں مستحکم ہو جائیگی ‘مصری صدر
قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی حالت چھ مہینوں میں مستحکم ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

برطانیوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے نہر سوئز میں فش فارم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے تاجروں اور صنعت کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سخت اقتصادی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں عوامی تعاون بہت ضروری ہے ۔ مصر کی حکومت نے گزشتہ مہینے پائونڈ میں کاروبار ترک کر کے ڈالر پر منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جس نے مبصرین کو حیرت زدہ کر دیا ۔ مصر کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے ۔