امریکا میں بینکوں اور بچتی اداروں کیلئے صنعتی دھاتوں کے شعبے میںکاروبار پر پابندیوں کے ضمن میں قوانین کا اطلاق

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:28

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) امریکا میں بینکوں اور بچتی اداروں کیلئے صنعتی دھاتوں کے شعبے میں کاروبار پر پابندیوں کے ضمن میں قوانین کا اطلاق کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آفس آف دی کنٹرولر آف دی کرنسی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ امریکی قومی بینکوں اور بچتوں کے وفاقی اداروں کیلئے صنعتی دھاتوں کے سلسلے میں کاروبار پر پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے ۔

اس کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔ نئے قوانین کے تحت بینکوں اور بچتی اداروں کے آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اس کاروبار سے سرمایہ کاری دوسری طرف منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔ سرمایہ کی منتقلی کے عمل کیلئے 5سال کی مدت مقرر کی گئی ہے ۔