ارجنٹائن کی حکومت کا 2017ء میں مقامی تیل کی پیداوار پر زرتلافی کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:27

بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ارجنٹائن کی حکومت نے 2017ء میں مقامی تیل کی پیداوار پر زرتلافی کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی جوان جوز آران گوین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے اداروں کیلئے زرتلافی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ زرتلافیوں کے حوالے سے نیا معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دو مقامات سے حاصل سیل کی فلور قیمت بالترتیب 55اور 47ڈالر مقرر کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :