وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے 2 نو منتخب ارکان عبدالخالق وصی اورچوہدری محمد صدیق سے حلف لیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:25

وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے 2 نو منتخب ..
مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے 2 نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آزاد کشمیر کونسل کے 53ویں بجٹ اجلاس میں عبدالخالق وصی اورچوہدری محمد صدیق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پرآزاد کشمیرکے صدر سردار مسعود خان بھی موجود تھے۔ قبل ازیں مقبوضہ کشمیر کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔