امریکا میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:17

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) امریکا میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نیو یارک میں آئی سی ای فیوچر کے تحت قیمتوں میں 0.19فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 69.74سینٹ فی کلو پائونڈ میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

کاروبا ری سرگرمیوں کے دوران قیمت میں 69.52اور 70.24سینٹ کے درمیان رہی ۔ مارکیٹ کے مجموعی حجم میں 1263لاٹ کا اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 11037لاٹس کا کاروبار دیکھنے میں آیا ۔