وزیراعظم پاکستان کی آمد کے موقع پر محکمہ برقیات نے متعدد علاقوں کی بجلی بند کردی

عوام وزیر اعظم پاکستان کا کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس کا خطاب بھی نہ سن سکے

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:13

وزیراعظم پاکستان کی آمد کے موقع پر محکمہ برقیات نے متعدد علاقوں کی ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) وزیرا عظم پاکستان میاں نوازشریف کے دورہ مظفرآباد کے موقع پر محکمہ برقیات اور واپڈا نے متعدد علاقوں کی بجلی بند کردی شہری پریشان وزیر اعظم سیکرٹریٹ ، اپر چھتر ، کی بجلی بحال تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد کے موقع پر محکمہ برقیات مظفرآباد اور واپڈا نے اپنی سابقہ روایت برقرار رکھتے ہوئے دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں کی بجلی بند کردی جس کے باعث انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی عوام وزیر اعظم پاکستان کا کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس کا خطاب بھی نہ سن سکے جس کے باعث سٹی فورکو واپڈا اور برقیات نے مکمل بند کرکے شہریوں کو اپنے قائد کی تقریب بھی نہ سننے دی جبکہ شہریوں نے میاں نواز شریف کا دورہ مظفرآباد شدید احتجاج کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی عوام کا کہنا تھاکہ آزادکشمیر میں واپڈا اور برقیات بے لگام گھوڑے کی شکل اختیا ر کرگیا مختلف علاقوں میں 16سی18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے عوام کی جانب سے سڑکیں بند کرنے اور احتجاج کا بھی ان پر کوئی اثر نہ ہوا وزیر اعظم آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کریں ۔