امریکا نے المحمدیہ اسٹوڈینٹس نامی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

امریکی دائرکار میں تنظیم اور اس سے وابستہ افراد کی تمام جائیداد اور جائیداد سے متعلق مفادات کو بلاک کردیا گیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) امریکی محکمہ خارجہ نے محکمہ انصاف اور خزانہ کی مشاورت سے المحمدیہ اسٹوڈینٹس نامی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ۔ یہ تنظیم کالعدم لشکر طیبہ کا اسٹوڈینٹ ونگ ہے جو2009 میں قائم کیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ نے فارن ٹیررسٹ آرگنائزیشن میں ترمیم کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت المحمدیہ اسٹوڈینٹس کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کرنے یا اسے کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے یا تنظیم کے ساتھ لین دین کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔امریکی دائرکار میں تنظیم اور اس سے وابستہ افراد کی تمام جائیداد اور جائیداد سے متعلق مفادات کو بلاک کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے، جب کالعدم لشکر طیبہ کے 2سینئر رہنماوں محمد سرور اور شاہد محمود پر بھی امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :