کوئٹہ ،سریاب میں ہیٹر کی گیس سے میاں بیوی بے ہوش

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) کوئٹہ میں سریاب روڈ میں میاں بیوی کمرے میں گیس کا ہیٹر جلا کر سوگئے ، آکسیجن کم ہونے سے بے ہوش ہوگئے ، طبی امدا کے بعد دونوں کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سونے والے میاں بیوی بے ہوش ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سونے والے میاں بیوی کمرے میں آکسیجن کم ہونے کے باعث بے ہوش ہوگئے جنہیں ان کے اہل خانہ علی صبح سول ہسپتال لائے جنہیں وہاں فوری طبی امداد فراہم کی گئی ، ہوش میں آنے کے بعد دونوں کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :