خانیوال میں زہریلی چائے پینے سے 5 افراد متاثر ، اسپتال منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 11:24

خانیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء): خانیوال کےنواحی گاؤں میں زہریلی چائے پینے سے 5 افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ افراد میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔