ر اجن پور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 4 افراد زخمی

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ر اجن پور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق راجن پور کے محلہ قریشیاں میں پرانے مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی جسکے نتیجہ میں2 بچے جاں بحق جبکہ خاتون خانہ سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کردیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :