شارجہ: ہندوستانی شہری خواتین کے کمرے میں جھانکتے ہوئے آٹھویں منزل سے گر کر جاں بحق

جمعرات 29 دسمبر 2016 09:05

شارجہ: ہندوستانی شہری خواتین کے کمرے میں جھانکتے ہوئے آٹھویں منزل سے ..

شارجہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29دسمبر2016): شارجہ کے انڈسٹریل ایریا میں ایک ہندوستانی شہری خواتین کی بلڈنگ میں جھانکتے ہو ئے پاؤں پھسلنے سے اپنی بلڈنگ کی آٹھویں منزل سے گر کر جا ں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کنٹرول روم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نامعلوم شخص اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے عمارت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہو ا کہ مرنے والے شخص کے گرنے میں کوئی غیر قانونی عوامل شامل نہیں ہے ۔ ہندوستانی شہری توازن برقرار نہ رکھ سکنے کے باعث جاں بحق ہو گیا تھا۔