دبئی میں ہر ساڑھے تین گھنٹے میں ایک بچے کی پیدائش ہو تی ہے :اعدادوشمار

جمعرات 29 دسمبر 2016 08:59

دبئی میں ہر ساڑھے تین گھنٹے میں ایک بچے کی پیدائش ہو تی ہے :اعدادوشمار

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29دسمبر2016):دبئی سٹیکٹکس سنٹر (ڈی ایس سی) کے مطابق دبئی میں ہر ساڑھے تین گھنٹے میں ایک بچے کی پیدائش ہورہی ہے ۔اس وقت دبئی کی آبادی تین گنا زیادہ ہو چکی ہے ۔غیر ملکی شہریوں کے ہاں بچوں کی پیدائش 22,755جبکہ اماراتی شہریوں میں یہ شرح 7,728رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان اعدادوشمار کا اجراء دبئی میں کھولے جانے والئے نئے انٹرنیشنل فرٹیلٹی سنٹر نے کیا۔ابوظہبی میں مئی میں سب سے زیادہ حاملہ خواتین کے آپریشن کیئے گئے ۔واضع رہے کہ دبئی ، ابوظہبی کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے ہسپتالوں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی وجہ سے دوران حمل شرح اموات نہ ہونے کے برابر ہے۔ جبکہ حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔