جدہ : انفرادی طور پر ہر شہری کو صرف 3,215ریال کے نئے نوٹ جاری کیے جائیں گے ۔

جمعرات 29 دسمبر 2016 08:58

جدہ : انفرادی طور پر ہر شہری کو صرف 3,215ریال کے نئے نوٹ جاری کیے جائیں ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29دسمبر2016): سعودی مانٹری ایجنسی کی طرف سے تمام بنکوں کو جاری ہونے والی ہدایات میں واضع کیاگیاہے کہ انفرادی طور پر ہر ملکی اور غیر ملکی شہری کو صرف3,215سعودی ریال کی کرنسی ہی جاری کی جائے گی ۔گزشتہ روز سعودی بنکوں کے اندر نئی کرنسی حاصل کرنے کے لیے کافی رش دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ساما کے ترجمان کا کہناہے کہ ایجنسی کی طرف سے تمام بنکوں کی برانچزکو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

ایک مخصوص رقم سے زائد نہیں دی جاسکتی ہے ۔انفرادی طور پر 50،100اور 500ریال کے نوٹ صرف ایک ہزار تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔دسمبر کی تما م تنخواہیں پرانے نوٹوں میں ہی ادا کی جائیں گی ۔اس وقت سعودی عرب میں12کمرشل بنکوں کی 1996برانچز کام کرہی ہیں۔ جبکہ مملکت میں نصب کی گئی اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد 17,623ہے۔