پنجاب حکومت نے رنگ روڈ اتھارٹی کے بقایا حکومتی شیئر کی مد میں 2.25ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی

رنگ روڈ اتھارٹی نے تمام ٹول پلازے ایف ڈبلیو او کے سپرد کر دیئے ، آئندہ ناردرن اور مستقبل میں بننے والے سدرن لوپ کی ٹال کلیکشن ایف ڈبلیو او کرے گی

بدھ 28 دسمبر 2016 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے رنگ روڈ اتھارٹی کے بقایا حکومتی شیئر کی مد میں 2.25ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی جبکہ رنگ روڈ اتھارٹی نے تمام ٹول پلازے ایف ڈبلیو او کے سپرد کر دیئے ، آئندہ ناردرن اور مستقبل میں بننے والے سدرن لوپ کی ٹال کلیکشن ایف ڈبلیو او کرے گی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صوبائی کابینہ برائے فنانس کا اجلاس صوبائی وزیر ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی سربراہی میں ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید ، کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وائی بیلٹی گیپ فنانسنگ کی مد میں ایف ڈبلیو او کو رقم جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ رنگ روڈ اتھارٹی نے مجموعی طور پر سوا چار ارب میں سے دو ارب ادا کر رکھے ہیں ۔ علاوہ ازیں رنگ روڈ اتھارٹی نے تمام ٹول پلازے ایف ڈبلیو او کے سپرد کر دیئے ، آئندہ ناردرن اور مستقبل میں بننے والے سدرن لوپ کی ٹال کلیکشن ایف ڈبلیو او کرے گی ۔ رنگ روڈ کے ٹول پلازے این ایل سی اور ایف سی آئی آپریٹ کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :