وزیرداخلہ کااٹارنی جنرل کے خط پر نوٹس،ایف آئی اے کو قومی اداروں کیخلاف پراپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

جھوٹی تصویر کے پیچھے چھپے لوگوں اور ان کے عزائم کو قوم کے سامنے لایا جائے ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان

بدھ 28 دسمبر 2016 23:29

وزیرداخلہ کااٹارنی جنرل کے خط پر نوٹس،ایف آئی اے کو قومی اداروں کیخلاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اٹارنی جنرل کے خط پر نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو قومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی تصویر کے پیچھے چھپے لوگوں اور ان کے عزائم قوم کے سامنے لایا جائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اٹارنی جنرل کے خط کانوٹس لے لیا اور ایف آئی اے کو قومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی ۔انہوں نے کہا کہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اورجھوٹی تصویر کے پیچھے چھپے لوگوں و ان کے عزائم قوم کے سامنے لا یا جائے ۔