جامعہ کراچی‘ 14طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 33 طلبا و طالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض

بدھ 28 دسمبر 2016 23:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی صدارت میں منعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں 14 طلبا وطالبات کوپی ایچ ڈی جبکہ 33 طلبا و طالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میںعظمیٰ سالار، ظفر علی شاہ،عرشیہ (کیمسٹری ایچ ای جی)،غلام مصطفی ، عظمیٰ محمود (کیمسٹری)،امتیاز (زولوجی)، سید محمود حسن (انوائرمینٹل اسٹڈیز)،سمیرامعین(باٹنی)،محمد یوسف عدنان(باٹنی انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن)، عبدالحمید (مالیکیولرمیڈیسن)، میمونہ خانم، لیاقت علی (لائ)، سعدیہ انجم (بائیوٹیکنالوجی KIBGE )،شہنیلاناز(پاکستان اسٹڈیز) جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں محمد نعمان،عبدالعلیم قریشی(اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)،نصرت وحید(انگلش)،احتشام کریم(میتھمیٹکس)،عائشہ خان (کلینکل سائیکولوجی)،میمونہ گلشن (اصول الدین)،محمد اویس عبدالغفار(فارماسیوٹیکس)، مہوش سلیم (مالیکولر میڈیسن)،ہداشاہد(باٹنی)،عطیہ شمیم،محمد طاہر،اعجاز حسین(کیمسٹری ایچ ای جی)،وردانسیم ،شازیہ بانو،فیروزخان(بائیوکیمسٹری)،محمد عالم مینگل،نرگس فاطمہ نقوی،کوثرعباس(فزیولوجی)،نگہت محسن (مائیکروبائیولوجی)،رحیم اللہ راہی،عبداللہ جان،فضا ء علی،زرین ناز،راناساجد علی(فارماکولوجی)،صنم علی،اشوک کمار،سعدیہ سندس،ماریہ خان(اناٹومی)،عائشہ افتخار،شائستہ گل،اسماء خٹک،جاوید اقبال(پیتھولوجی)اورفرخندہ خانم(میرین بائیولوجی) شامل ہیں۔