ہنڈا کی جانب سے پاکستان میں 150 سی سی موٹر سائیکل متعارف کروانے کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی بدھ 28 دسمبر 2016 22:43

ہنڈا کی جانب سے پاکستان میں 150 سی سی موٹر سائیکل متعارف کروانے کی تیاریاں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 دسمبر2016ء) ہنڈا کی جانب سے پاکستان میں 150 سی سی موٹر سائیکل متعارف کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں موٹرسائیکل کی فروخت میں ہنڈا اٹلس کا نام سب سے نمایاں ہے۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق مارکیٹ میں فروخت ہونے والی 50 فیصد موٹر سائیکلز ہنڈا اٹلس کمپنی کی ہوتی ہیں۔ ہنڈا نے اب پاکستان میں ایک نئی موٹرسائیکل متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ یہ موٹرسائیکل 150 سی سی انجن کی حامل ہو گی۔ اس موٹر سائیکل کا نام سی بی 150 بتایا جا رہا ہے اور ممکنہ طور پر اس کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گی۔

متعلقہ عنوان :