ڈیفنس اے پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،3کلو چرس 1لاکھ 14ہزار روپے نقدی برآمد

بدھ 28 دسمبر 2016 23:24

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) ڈیفنس اے پولیس نے منشیات فروش آغا ارشد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی3کلو چرس اور 01لاکھ 14ہزار روپے نقدی برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈائون کا حکم دیا جس پر ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) رانا طاہرنے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کر منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی ۔

ایس ایچ اوڈیفنس اے محمد رضا نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈیفنس موڑ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش آغا ارشد کوگرفتار کیا ۔ ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) رانا طاہر نے منشیات فروش کی گرفتاری پر ایس ایچ او ڈیفنس اے اور ان کی ٹیم کوشاباش دی۔

متعلقہ عنوان :