لیسکو ہیڈ کوارٹر میں تقریب تقسیم اسنادتقریب

بدھ 28 دسمبر 2016 23:20

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) لیسکوہیڈکوارٹرمیںتقریب تقسیم اسنادمنعقدہوئی۔جس میںچیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی،ممبربی او ڈی لیسکوظفرعثمانی،جنرل مینجرآپریشن اصغررضا،ایچ۔آر ڈائریکٹرعاضیہ شعیب،چیف انجینئرعدنان میر،مینجرسیفٹی احسن گیلانی،ڈپٹی مینجرسیفٹی بشیراحمد،ڈپٹی مینجرسیفٹی رضوان احمداوردیگرافسران کے ساتھ ساتھ معذورملازمین جو بطورسیفٹی انسٹرکٹرخدمات انجام دے رہے ہیںنے بھی شرکت کی۔

چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے اِس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ملازمت معذورہونے والے افرادنے اکتوبر2016سے تاحال200سے زیادہ سب ڈویژنزمیں جاکرسیفٹی سیمینارمنعقدکیے جس میں لائن سٹاف کو بجلی کی چالولائنوں(Live Lines)پر کام کے دوران حفاظتی اقدامات اختیارکرنے اوراس احتیاط کواپنی عادت بنانے کے متعلق لیکچرزدئیے اوراپنے ساتھ ہونے والے حادثہ کے بارے آگاہی دی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹولیسکوکاکہنا تھا اس طرح کی مہم سے حادثات میں کمی واقع ہوگی اورلائن سٹاف کی زندگیوں کو زیادہ موثرانداز میںبچایاجاسکے گا۔گذشتہ تین ماہ کے دوران لیسکوکی تمام سب ڈویژنزمیں سیفتی سیمینارمنعقدکیے جاچکے ہیں۔اس پہلے رائونڈکے اختتام پرتمام ٹیم کومبارکباددیتاہوںاوران کے کام کو سراہتے ہوئے انہیںآج سرٹیفیکیٹ دئیے جارہے ہیں۔

ممبرBODلیسکوظفرعثمانی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ جو کام آپ کررہے ہیں وہ یقیناجہادہے۔لائن سٹاف کی زندگی بچانے کے لیے کی گئی آپ کی کوشش کے نتیجے میںایک زندگی بھی اگر بچ گئی تو سمجھ لیں کہ آپ نے ساری زندگیوں کو بچالیا۔لائن سٹاف کو کسی بھی قسم کا رسک لینے سے پہلے اپنی فیملی کے بارے میں سوچناچاہیے کہ جن کے لیے ان کی زندگی کی بہت بڑی اہمیت ہے۔تقریب کے اختتام پرچیف ایگزیکٹولیسکونے سیفٹی انسٹرکٹرزکوحسنِ کارکردگی سرٹیفیکیٹ دئیے۔

متعلقہ عنوان :