ملک میں مضر صحت ،غیر معیاری دودھ کی فروخت کرنے پر پی ایس پی کے ترجما ن کا اظہار تشویش

سپریم کورٹ کی جانب سے مضر صحت دودھ فروخت کے معاملے پرازخودنوٹس لینے کو خوش آئندہ ہے، ترجمان

بدھ 28 دسمبر 2016 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ ملک میںمضر صحت ،غیر معیاری دودھ کی فروخت کرنے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاہے کہ بچوں کو دودھ کا نام پر زہر پلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدیدغم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے مضر صحت دودھ فروخت کے کرنے کے معاملے پرازخودنوٹس لینے کے عمل کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، چاروں صوبوں کے وزراء اعلی ، فوڈ اتھارٹیز دیگر اعلی حکام ، بچوں کو خالص دودھ کی فراہمی کے لئے مثبت اقدامات بروئے کارلائے اور ایسی کمپنیاں جو دودھ کے نام پرزہر فروخت کررہی ہیں ان کے خلاف قانونی کاررائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :