سابق آرمی چیف راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کا سربراہ بنانے کی بجائے خصوصی دفاعی مشیر کا عہدہ دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 28 دسمبر 2016 21:47

سابق آرمی چیف راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کا سربراہ بنانے کی بجائے ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 دسمبر2016ء) سابق آرمی چیف راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کا سربراہ بنانے کی بجائے خصوصی دفاعی مشیر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

راحیل شریف اسلامی اتحادی فوج کیلئے اہم عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ راحیل شریف کو اتحادی فوج کی سربراہی کا عہدہ سونپے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں۔ تاہم اب اس حوالے سے وضاحت سامنے آئی ہے۔ راحیل شریف کو اتحادی فوج کے سربراہ کا عہدہ سونپے جانے کی بجائے خصوصی دفاع مشیر کا عہدہ دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ عہدہ راحیل شریف کو 2 برس کی مدت کیلئے دیا جائے گا۔