سی پی اوکی ایس پی اورڈی ایس پیز کے ساتھ کرائم میٹنگ

بدھ 28 دسمبر 2016 23:13

ملتان ۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے صدر ڈویژن کے ایس پی ، ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور انچارچ انوسٹی گیشن ، انچارج ہومی سائیڈزکے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر بھی ہمراہ موجود تھی۔ جس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت اور مجرمان کو پکڑ نے کی سخت تنبیہ کی گئی اور اچھی کارکردگی اور کاروائی پر انعام دیا جائے گا۔

اپنے علاقہ کے اشتہاری مجرمان کو پکڑنے کے لئے ان کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے احکامات جاری کئے۔مزید سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزاس بات کو یقینی بنائیں کہ سائلین کا کام ہر صورت میرٹ پر کریں ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوکی ناقص کارکردگی پر ان کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔جلد جلد تمام مقدمات کو میرٹ پر یکسو کر کے سی پی اوآفس رپورٹ بھیجیں ۔

افسران کو ہدایت کی کہ محنت کریں۔ کرپشن کرنے والوں کی میرے ضلع میں کوئی جگہ نہ ہے۔ ایس ایچ اوزروزانہ کی بنیاد پر عوام کے مسائل سنیں ، اپنے علاقہ میں موثر گشت کریں تاکہ کرائم کو زیادہ سے زیادہ کنٹرول کیا جا سکے۔ تمام ایس ایچ اوزعوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ دریںاثناء سٹی پولیس آفیسر ملتان نے اچھی کارکردگی پر پولیس افسران ایس ایچ او گلگشت رانا صابر،ایس ایچ او صدر جلالپور انسپکٹر ذوالفقار، ایس ایچ او سٹی جلالپور ارشد بھٹی ،ایس ایچ او بی زیڈ ارشاد حسین، ایس ایچ او مخدوم رشید شمعون جوئیہ، ایس ایچ او شاہ شمس قسور حسین، ایس ایچ او سیتل ماڑی طاہر اعجاز، ایس ایچ او ممتاز آباد عمران عارف، ایس ایچ او شاہ رکن عالم اکرم بھٹی کو نقد انعامات دئیے۔