کوہاٹ، پولیس نے گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران سات اشتہاریوں اور پانچ سہولت کاروں سمیت 57جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکر لیا

بدھ 28 دسمبر 2016 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) کوہاٹ پولیس نے گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران سات اشتہاریوں اور پانچ سہولت کاروں سمیت 57جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔کاروائی میں اسلحہ ومنشیات کا بڑا ذخیرہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال نے ضلع بھر میں امن و مان کی مجموعی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور جرائم پیشہ افراد سے نہایت ہی سختی سے نمٹنے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پولیس حکام کوشہر کے چپے چپے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی کاروائی عمل میں لانے کی جو ہدایات جاری کردئیے تھے انہیں عملی جامہ پہنانے کی خاطر تمام تھانوں کی پولیس نے ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان ،انکے سہولت کاروں،منشیات فروشوں،قمار بازوں اور سود خوروں کے علاوہ دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بھر پور آپریشن شروع کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف اس خصوصی مہم کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پولیس نے شہر اور چھائونی کے حساس مقامات سمیت رورل کے دیہہ علاقوں میں کاروائی کے دوران قتل،اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب سات اشتہاریوں محمد شاہ،عمر خان،عزیز خان،مشتاق،منیر حسین،نور حیدراور سلیمان شاہ اور اشتہاری مجرمان کو پناہ اور دیگر مدد و تعاون فراہم کرنے والے پانچ سہولت کاروں سمیت 57افراد کو حراست میں لے کر پابند سلال کردیا ہے۔

آپریشن کے کاروائی میں پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلئے ہیں جن میں دو کلاشنکوف،تین رائفل،ایک ریپیٹر، بارہ پستول ،ہزاروں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس اور سات کلو گرام چرس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :