بلاول بھٹو زرداری کا اشرف رند کی بس حادثہ میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

بدھ 28 دسمبر 2016 22:59

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے بعد واپسی پرسیہون کے قریب لکی شاہ صدر روڈ پر بس حادثہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اشرف رند کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، اس حادثے میں 8کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم اشرف رند کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین اور صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے، انہوں نے زخمی کارکنان کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔